January 15, 2020 at 10:11 pm

برطانوی پولیس کو مطلوب پی سی شیرون بیشینیواسکی کے قتل کا ملزم پیراں دتہ خان اسلام آباد سے گرفتار کر کیا گیا ہے۔
پیراں دتہ کو 14 جنوری کوگرفتار کیا گیا اور آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزم کو عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ملزم کو اب 29 جنوری عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے 18 نومبر 2005 کو بریڈ فورڈ کے مورلی اسٹریٹ میں یونیورسل ٹریول میں ڈکیتی کے دوران رسپانس پر پی سی بیشینیواسکی کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
لندن پولیس نے ملزم کی گرفتاری پر پاکستان میں نیشنل کرائم ایجنسی کے افسران اور پاکستانی سیکیورٹی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لندن پولیس سپرنٹنڈنٹ مارک سوئفٹ کا کہنا ہے کہ طویل تحقیقات میں یہ ایک بہت بڑی پیشرفت ہے۔
پیراں دتہ کو برطانیہ کے حوالہ کرنے کے لیے بات چیت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر پیراں دتہ خان کی برطانیہ کو حوالگی کے لئے رابطے جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

Facebook Comments