January 15, 2020 at 9:48 pm

روسی وزیر اعظم دمتری میدوی ایدف نے حکومت کے استعفیٰ کا اعلان کر دیا،، صدر ولادی میر پیوٹن نے حکومت کا استعفیٰ قبول کر لیا۔
روسی صدر نے کابینہ کو عبوری حکومت کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،، اس سے پہلےصدر پیوٹن نے سالانہ اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں آئین میں متعدد ترامیم کی تجویز پیش کی تھی۔
خطاب کے بعد روسی صدر اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،، جس کے بعد وزیراعظم نے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کیا،، روسی وزیر اعظم دمتری ایدف 2012 سے وزیراعظم کے عہدے پر فائض تھے۔

Facebook Comments