January 15, 2020 at 8:37 pm

شینجن یعنی یورپ کے ممالک کی ویزا فیس میں فروری سے اضافہ کیا جارہا ہے۔
شینجن ویزا کے ذریعے یورپ کے 26 ممالک میں بغیر کسی روک ٹوک کے سفر کیا جاسکتا ہے۔
فروری کی 2 تاریخ سے ویزا فیس 80 یورو کر دی جائے گی اس سے پہلے 60 یورو فیس لی جارہی تھی۔
یورپ کے ویزے کے لیے اب 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو 35 کے بجائے 40 یورو فیس ہو گی۔
بہرحال 6 سال تک کی عمر کے بچوں کی کوئی ویزا فیس نہیں ہوتی۔

اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں دنیا بھر سے ایک کروڑ 42 لاکھ افراد نے شینجن
ویزے کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

Facebook Comments