January 15, 2020 at 8:13 pm

اینکر مرید عباس قتل کیس ابھی تک پوری طرح حل نہیں ہو سکا۔
کیس کیا حل ہوتا لیکن نامعلوم افراد نے مرید عباس کی بیوہ کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع نے خبر والے کو بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے بیوہ زارا عباس کے گھر کے چکر لگائے ہیں۔
نامعلوم افراد نے بلڈنگ کے چوکیدار سے زارا عباس کے بارے میں معلومات لیں۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2019/07/17/6289/ڈیفنس میں 9 جولائی کو کیا ہوا؟

نامعلوم نے چوکیدار سے کہا کہ زارا عباس نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی اس لیے معلومات حاصل کررہے ہیں۔
نامعلوم افراد نے چوکیدار سے پوچھا کہ کیا زارا عباس کے پاس سیکیورٹی موجود ہے؟
گھر آنے والے افراد زارا عباس کا چوکیدار سے فون نمبر بھی مانگتے رہے۔
نامعلوم کے گھر آنے پر زارا عباس نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے بھی رابطہ کیا۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2019/07/23/6496/اینکر مرید عباس کا قاتل عاطف کون تھا؟

ایس ایچ او درخشاں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ہم نے نہ کسی کو ان کے گھر بھیجا اور نہ ہی کسی ادارے
کے اہلکاروں نے مرید عباس کے گھر جانے سے پہلے تھانے رابطہ کیا۔
زارا عباس کہتی ہیں کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود میں نے اب تک سیکیورٹی کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

Facebook Comments