January 15, 2020 at 7:33 pm

(خوشاب سے عباس کھوکھر)

خوشاب میں کلین اینڈ گرین اور تجاوزات کے خلاف ڈی سی مسرت جبیں کی زیر نگرانی آپریشن جاری ہے۔
حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ڈی سی خوشاب کی ہدایت پر کارروائیاں جاری ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر خوشاب راشد اقبال، ڈی ایم او خضران علی ،چیف آفیسر ایم سی خوشاب عبدالرزاق گجر، انکروچمنٹ انسپکٹر ملک فواد اور انفورسمنٹ انسپکٹر ثناءاللہ خان ،سینٹری انسپکٹر مہر طارق اور بلدیہ ٹیم نے نیا لاری اڈہ سے کلمہ چوک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

آج کی کارروائی میں دکانوں کے آگے اضافی طور پر لگائے گئے شٹر اور غیر قانونی تھڑے گرا دیے گئے۔
انہوں نے سرگودھا روڈ کا بھی دورہ کیا اور علاقے میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

Facebook Comments