January 15, 2020 at 7:25 pm

لاہورمیں سیف سٹی کے کیمروں کی مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے سے شہر میں سیکورٹی رسک میں اضافہ ہوگیا۔
سرویلینس نہ ہونے سےخراب کیمروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہونا شروع ہو گیا ،،، شہر کی مین شاہراہوں پر لگے آٹھ ہزارکیمروں سے اکتیس سو کیمرے خراب ہوگئے۔
پچھلے ایک ماہ سے غیر ملکی کمپنی نے پیمنٹ نہ ہونے کے باعث سیف سٹیز کیمروں کی مرمت کا کام بند کر رکھا ہے۔
سیف سیٹیز اتھارٹی کی جانب سے اعلی حکام کو بارہا بار درخواست کی گئی لیکن ابھی تک انکو فنڈز جاری نہیں کیے ،،،،مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ابتک آٹھ ہزار کیمروں میں سے اکتیس سو کیمرے خراب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شہری کی سکیورٹی خطرے میں پڑگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سرویلینس نہ ہونے سےخراب کیمروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔سیف سیٹیز اتھارٹی کو فنڈز جاری نہ ہوئے تو اتھارٹی کے سینکڑوں ملازمین کو فروری کی تنخواہ نہیں مل سکے گی۔
ترجمان سیف سیٹیزاتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے اعلی حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہےحکومت کی جانب سے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جیسے ہی فنڈز آئیں گے کیمروں کی سرویلینس شروع ہو جائے گی

Facebook Comments