January 15, 2020 at 7:17 pm

وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کےدرمیان سرد جنگ میں شدت آگئی ۔سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری دی تو حکمران جماعت کے کپتان بھی میدان میں آگئے اورجوابی اقدام پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کو ہٹانے پر غورشروع کردیا۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماوں نے فیصل صدیقی ایڈوکیٹ سےرابطہ بھی کیا۔ آئی جی سندھ کو ہٹانے کےمعاملے پر پٹیشن دائر کرنے پر مشاورت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔

Facebook Comments