January 15, 2020 at 4:41 pm

سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کے درمیان سردجنگ انجام کو پہنچی۔
سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاوس میں سندھ کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

کابینہ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔
نئے آئی جی کے لئے غلام قادرتھیبو، مشتاق مہر، ڈاکٹرجمیل ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے نام زیر غور ہیں۔

نئے آئی جی سندھ کے لئے وفاق کو خط لکھا جائے گا۔
نئے آئی جی کے لئے تینوں امیدواروں میں غلام قادر تھیبو کا پلڑا بھاری ہے۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2019/04/17/2407/آئی جی سندھ نے معافی مانگ لی

کابینہ ارکان کا کہنا ہے کہ غلام قادرتھيبواچھی شہرت کے افسر ہيں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔
کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ پولیس چیف کوسیاسی بیانات نہیں دینےچاہئيں۔
جس افسر کو سیاست کا شوق ہے وہ سیاست کرے۔
پولیس ایکٹ کو کابینہ سے منظوری کے بعد سندھ اسمبلی سے منظورکرایا جائےگا۔

Facebook Comments