January 15, 2020 at 3:33 pm

سپریم کورٹ نے رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھتران کی رکنیت بحال کردی ہے۔
کوئٹہ سردار عبدالرحمنٰ کھیتران نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔
بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے جام کمال کابینہ کے اہم وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سابق مشیر اکبر اسکانی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔
میر اکبر آسکانی کی بھی رکنیت سپریم کورٹ نے بحال کردی تھی۔
ان دو اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے آنے والے فیصلے پر حکومتی ذرائع کا یہ دعویٰ ہے کہ جلد ہی بلوچستان حکومت کی صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔ یقینا یہ فیصلہ جام حکومت کے حق میں جائے گا اور وہ مزید مضبوط ہوں گے۔

Facebook Comments