January 15, 2020 at 9:25 am

سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ بینکنگ فیچر متعارف کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس فیچر پر 2016 سے کام ہو رہا تھا۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق رواں سال کی پہلی چھ ماہی میں بینکنگ اور واٹس ایپ کے ذریعے ادائیگیوں کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پہلے ہی ادائیگیوں اور آن لائن بینکنگ کا جدید نظام متعارف کروا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے واٹس ایپ انتظامیہ کو آن لائن ادائیگیوں کی شروعات کے لیے
ریزوو بینک آف انڈیا کی اجازت درکار ہے جو چند ماہ میں مل جائے گی۔
ابتدائی طور پر واٹس ایپ یہ فیچر بھارت میں متعارف کروا رہا ہے کیوں کہ صرف بھارت میں ہی
چالیس کروڑ واٹس ایپ صارفین موجود ہیں۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/13/14922/واٹس ایپ گروپس تھانوں‌میں‌ رجسٹر کرائیں

اس فیچر کو بھارت میں متعارف کروانے پر صارفین کے ساتھ ساتھ کمپنی کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔
اس سے پہلے ایمازون، فلپ کارٹ اور دیگر 140 بینک بھارت میں صارفین کو آن لائن بینکنگ اور ادائگیوں کی سہولیات دے رہے ہیں۔

Facebook Comments