January 15, 2020 at 5:54 am

لاہور میں پولیس افسر کو فیس بک پر وردی میں بھرم والی تصاویر وائرل کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا۔
بھرم بازیاں حد سے بڑھیں تو افسران بھی پریشان ہوئے۔
تفتیش کی تو معلوم ہوا موصوف پکے بھرم باز اور جعلی سب انسپکٹر ہیں۔

لاہور پولیس ترجمان کے مطابق ملک مدثراحمدنامی ملزم سب انسپکٹر کی وردی میں تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز آفس آنے پر مشکوک حرکات اور شناخت کی وجہ سے عملہ نے پوچھ گچھ کی۔
ایچ آر ایم میں ملک مدثر احمد کابحیثیت پولیس ملازم کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔

ملزم ملک مدثر احمد کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مدثر احمد شوق کی خاطر سب انسپکٹر کا روپ دھارتا تھا۔
ملک مدثر پولیس یونیفارم میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہا۔
ملزم بذریعہ فون مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا۔
ملک مدثر نے اپنی فیس بک پر پولیس آفیسر یونیفارم میں تصاویر بھی وائرل کیں۔
ملزم کو تھانہ لوئرمال پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Facebook Comments