January 15, 2020 at 12:12 am

چترال سائیڈ پر لواری ٹنل برفانی تودہ گرنے سے بند ہوگئی محکمہ ریلیف
خیبر پختونخوا کے مطابق تودہ مغرب کے اوقات میں گرا۔

برفانی تودہ گرنے سے کوئی جانی نقصان کی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے:https://www.khabarwalay.com/2020/01/14/15053/ بارش اور برف باری سے 70 افراد ہلاک

چترال سائیڈ پر مسافروں کی تین گاڑیاں موجود ہیں جنہیں رات بسر کرنے کے لئے
مناسب قیام کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم کو بھی فوری موقع پر پہنچے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

ڈی سی چترال لوئر کا کہنا ہے کہ برف ہٹانے کا کام کل صبح شروع کردیا جائےگا۔

ضلعی انتظامیہ دیر اپر کا کہنا ہے کہ لواری ٹنل ضلع دیر اپر (سائیڈ) سے تمام گاڑیوں کو واپس دیر کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments