January 14, 2020 at 9:06 pm

دنیا بھر میں اکثر ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جس کو پڑھنے کے بعد ہر کوئی ورطہ حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
اسی طرح کی ایک خبر یوگینڈا سے آئی ہے جہاں پر امام مسجد کی شادی کے دو ہفتے کے بعد بیوی ’مرد‘ نکل آئی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یوگینڈا کے شہر کیونگا کی ایک مسجد کے امام کی دو ہفتے قبل شادی ہوئی۔
شادی کے دوہفتے کے بعد امام مسجد محمد مُتمبہ نے بیوی کو مرد پایا۔
بیوی نبوکیرا کے مرد ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بیوی کو متنبہ کے گھر سے کپڑے اور
ٹی وی چوری کرنے پر پولیس نے حراست میں لیا ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق حراست میں لینے کے بعد پولیس کو ایک خط ملا جس میں
امام مسجد کی بیوی کا مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔
پولیس کے مطابق نبوکیرا کو پہلے بھی بطور خاتون گرفتار کیا گیا تھا۔
کیونکہ انہوں نے گرفتاری کے وقت حجاب اور لیڈیز سینڈل پہن رکھے تھے ۔

Facebook Comments