January 14, 2020 at 9:10 pm

آسٹریلیا نےبھارت کو انہی کے ہوم گراؤنڈ میں عبرتناک شکست دے دی۔

ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ کی سنچریوں کی بدولت کینگروز نے دس وکٹوں سے میدان مار کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ممبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں‌ اسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے شیکھر دھون نے چوہتر رنز اسکور کیے اور ایک وکٹ کے نقصان پر بھارت کے ایک سو چونتیس رنز بن گئے

آسٹریلوی بولرز نے کم بیک کیا اور پھر کپتان کوہلی بھی صرف سولہ رنز بنا سکے اور پولین لوٹ گئے

آسٹریلیا نے بھارت کی پوری ٹیم کو دو سو پچپن رنز پر آوٹ کردیا

ہدف کے تعاقب میں‌ وارنر اور فنچ جم کر برسے اور دونوں نے سنچریاں‌داغ دیں. آسٹریلیا نے ہدف اڑتیسویں اوور میں پورا کردیا .

Facebook Comments