January 14, 2020 at 8:26 pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں‌ہونے والے کورکمانڈر کانفرنس میں مشرقی وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان پر ان کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں قومی سلامتی سمیت جیو اسٹریٹیجک اور علاقائی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا ۔

کانفرنس میں بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے آگے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے ۔

ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ سپہ سالار نے کہا کہ علاقائی امن کے لئے کوششوں کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی و دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

مادرِ وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے ۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں حالیہ امریکہ ایران کشیدگی اور خطے کے امن و استحکام پر اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔۔

Facebook Comments