January 14, 2020 at 7:49 pm

اے آر وائی کے مقبول ڈرامہ سیریل “ میرے پاس تم ہو “کی آخری قسط سینما میں دیکھائی جائے گی۔

گیارہ جنوری کو اے آر وائی پر ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط دیکھائی گئی تھی ۔

آخری قسط اٹھارہ جنوری کی بجائے پچیس جنوری کو دیکھائی جائے گی اور وہ بھی پہلے سینما گھروں
میں نمائش کی جائے گی بعد میں ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بنے گی۔

یہ کوئی صدی بعد ایسا ڈرامہ انڈسڑی میں ہٹ ہوا ہے جس کی ٹکٹوں کی فروخت اس حد تک شروع ہو گئی ہے ۔

سینما گھروں نے بھی ٹکٹوں کی فروخت کے لئے مارکیٹنگ شروع کر دی ہے ۔

اب دیکھنا ہے کہ آخری قسط میں مہوش اور شہوار کا کیا انجام دیکھایا جاتا ہے ۔

حرا مانی جو اس ڈرامہ کا اہم حصہ ہیں ۔
وہ اپنے ایک انٹر ویو میں بتا چکی ہیں کہ آخری قسط میں مہوش خود کشی کر لے گی اور ٹیچر یعنی کہ
حانیہ جو ڈرامے میں دانش سے شادی کر رہی ہیں مہوش اس کا بھی قتل کر دے گی۔

ڈرامہ کی آخری قسط لیٹ کرنا اور سینما میں‌ دیکھانا شاید یہ سب اس لئے بھی کر رہے
ہیں کہ لوگوں کی اب زیادہ دلچسپی نہیں رہی تو دوبارہ لوگوں کو اس طرف لانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے ۔

Facebook Comments