January 14, 2020 at 7:12 pm

کرکٹ شائقین کے لیئے اچھی خبر آگئی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں کھیلنے کے لیے راضی ہوگیا ہے۔
دونوں مملک کے کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کا نیا شیڈول طے ہوگیا۔
سیریز میں شامل تین ٹی ٹوینٹی،ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات کے دوران دورہِ پاکستان کے نئے شیڈول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/12/14886/ٹیسٹ سیری بنگلہ دیش کو پاکستان ہی میں‌کھیلنا ہو گی

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا۔
نئے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔
مہمان ٹیم 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
اس کے بعد پاکستان کے میدانوں میں پی ایس ایل کا میلہ سجے گا۔
پی ایس ایل سیزن فائیو کے اختتام کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
دورہ کا واحد ون ڈے تین اپریل کو کراچی میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments