January 14, 2020 at 7:08 pm

گورنرسندھ عمران اسماعیل اتحادیوں کو منانے کے مشن پر کنگری ہاؤس پہنچ گئے لیکن جب میڈیا سے بات کی تو ملاقات کو ظہرانے کی دعوت قرار دے دیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ گیس پر سندھ کے جائز حق کے لئے اسلام آباد میں آواز بلند کریں گے.

وزیراعظم کا پیکج پورے صوبے کے لئے ہوگا ، سندھ ایک تھا ایک ہے اورایک رہے گا۔

پیر صدر الدین راشدی نے کہا کہ ملاقات میں جو باتیں ہوئیں اس سے آئندہ ساتھ چلنے میں مدد ملے گی۔

پیرپگارا نے گورنر سندھ سے پوچھا کیا ایم کیو ایم کو راضی کرلیا تو گورنر نے کہا وہ راضی ہوجائیں گے ۔

پیرپگارا نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی نے وعدے پورے نہیں کئے صرف ایم کیوایم ہی نہیں ہم بھی آپ کے اتحادی ہیں، ہمیں غیراہم وزارت دی گئی لیکن ہم نے شکایت نہیں کی۔

Facebook Comments