January 14, 2020 at 1:01 pm

چین میں بس سڑک پر اچانک پڑنے والے گڑھے میں جا گری۔
حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
چین میں اسپتال کےباہر بس اسٹاپ پر زمین میں اچانک گڑھا پڑ گیا جس سے بس اور پیدل چلنے والے افراد گڑھے میں جا گرے۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے دوران زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔
حادثہ چین کے صوبے قنہائی میں پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانی کی لائنوں میں خرابی کے سبب سڑک پر گڑھا نمودار ہوا۔
چین میں سڑکوں پر اچانک گڑھے پڑنا معمول بن چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسئلےکا حل جلد تلاش کر لیا جائے گا۔

Facebook Comments