January 14, 2020 at 12:52 pm

پی ٹی آئی حکومت اتحادیوں سے پریشان ہوگئی ہے۔ایک جانب ایم کیو ایم نے وزارت واپس کردی اور جی ڈی اے نےاپنی ناراضی کا بھی کھل کے اظہار کیا ہے ایسے میں مسلم لیگ ق اور بی این پی مینگل نے بھی تحفظات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وفاقی حکومت متحرک، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین، پرویز خٹک بھی شریک ہونگے۔
ادھر جہانگیر ترین نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے بھی رابطہ کیا، حکومتی کمیٹی اور بی این پی مینگل میں جلد ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ کارکنان سے متعلق بی این پی کے مطالبہ پر عمل درآمد شروع ہوگا، بی این پی کے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں پر پیپرورک مکمل ہوچکا ہے

Facebook Comments