January 14, 2020 at 11:41 am

ملک بھر میں بارشوں اور برف باری سے 70افراد جاں بحق ،29 زخمی ہوئے۔
بارش اور برفباری سے 35 گھر تباہ ہوئے۔
آزاد کشمیر میں شدید برف باری کی وجہ سے برفانی تودے گرنے اور دیگر واقعات
میں جاں بحق افراد کی تعداد 55ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 12خواتین اور11مرد شامل ہیں۔
جاں بحق 21افراد کا تعلق وادی نیلم سے تھا۔
برفانی تودے کی زد میں آنے والے لاپتہ 10افراد کی تلاش جاری ہے۔
آزاد کشمیر میں کئی علاقوں کا ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا ہے۔
برف باری لینڈ سلائیڈنگ آزاد کشمیر کی مرکزی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
مظفرآباد نیلم روڈ لوات کے مقام سے برف باری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند، ہیں۔
باغ چکار روڈ سدھن گلی کے مقام سے برف باری کے باعث ٹریفک کے لیئے بند ہے۔
باغ حویلی روڈ لس ڈنہ کے مقام سے برف باری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند ہے۔
مظفرآباد لیپا روڈ ریشیاں اور باغ عباسپور روڈ لس ڈنہ کے مقام سے بند ہے۔
راولاکوٹ راولپنڈی روڈ ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔
اسلام آباد مظفرآباد روڈ برسالہ کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند ہے۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/13/14935/آزادی کشمیر میں گلیشئر پھٹ گئے

اس سال آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں خلاف توقع شدید برف باری ہو رہی ہے۔
برف باری سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی ٹہر گئے ہیں۔
بلوچستان میں بھی برف باری سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/13/14977/گلگت بلتستان میں ریکارڈ برف باری

Facebook Comments