January 14, 2020 at 10:00 am

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس بہت جلد ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان اور بھارت میں موجود اقوام متحدہ کے فوجی مبصروں کی رپورٹ زیر غور آئے گی۔
فوجی مبصروں کی رپورٹ میں ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کا تفصیل سے ذکر ہے۔
گزشتہ ماہ سلامتی کونسل نے مبصروں کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سلامتی کونسل کا اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔
مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا یہ دوسرا ان کیمرہ اجلاس ہوگا۔
چین نے اجلاس بلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیے:https://www.khabarwalay.com/2019/08/15/6993/ کشمیر کی صورت حال سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

یاد رہے گزشتہ سال 5 اگست 2019 کو نریندرا مودی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔
اس وقت سے اب تک مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2019/08/16/7040/مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کو تشویش

Facebook Comments