مردہ خاتون زندہ ہوگئی، ڈاکٹرز نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

شیئر کریں:

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہو گئی۔

بلدیہ ٹاون کی رہائشی 80 سالہ رشیدہ بی بی کو گذشتہ روزطبیعت کی خرابی کے باعث عباسی شہید اسپتال لایا گیا تھا.
ڈاکٹروں نے رشیدہ بی بی کا معائینہ کرنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے د یا تھااوراسپتال انتظامیہ نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا۔

اہل خانہ نے میت سرد خانے منتقل کی تو غسل کے دوران خاتون کے جسم میں اچانک حرکت پیدا ہو گئی تو رشیدہ بی بی کو دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ پہلے تو واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتی رہی مگر بعد میں تصدیق کر دی۔
سینئر ڈائریکٹر میڈیکل کے ایم سی ڈاکٹر سلمہ کوثر کہتی ہیں‌کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
رشیدہ بی بی شوگر، بلڈپریشر اور فالج کا شکار ہیں جو اس وقت بھی عباسی اسپتال میں زیر علاج ہے۔


شیئر کریں: