دیوسائی کی بلندی پر برف میں پولیس کی سرمائی مشقیں

شیئر کریں:

بلتستان کے پہاڑوں نے برف کی چاندنی آوڑھ لی تو نظارے اور دلفریب ہو گئے۔

سخت موسمی حالات اور برف باری کے باوجود گلگت بلتستان پولیس نے سیاحوں کو ریسکیو کرنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سرمائی مشقیں کر رہی ہے۔

مزید پڑھیئے:

سرمائی مشقیوں کا مقصد پولیس کے جوانوں کو ریسکیوسرگرمیوں اور قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار کرنا ہے۔

دنیا کی چھت کہلائے جانے والے ہوائی میدان دیوسائی کے گاوں میں برف باری ہوئی تو نظارے دیومالائی ہو گئے۔

موسمی حالات بھی شدید ہو گئے۔

پولیس کے جوانوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود سرمائی مشقوں کا آغاز کر دیا۔

ڈی آئی جی بلتستان ریجن اسحاق حسین نے بھی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

موسمی حالات جتنے بھی سخت ہوں فرض ہر حال میں نھبانا ہے۔

ہائی الٹی چھوٹ پولیس فورس کے جوانوں کی عملی مشقیں آئندہ چند روز تک جاری رہیں گی۔

رگوں میں خون جما دینے والی سردی اور شدید برف باری میں جاری ان مشقوں سے جہاں پولیس کے جوانوں کی استعداد کار بڑھے گی وہیں اس سے موسم سرما کے دوران سیاحوں اور کوہ پیماؤں کی حفاظت میں بھی مدد ملے گی۔

شیئر کریں: