ایران نے امریکا پر حملہ کردیا

شیئر کریں:

ایران نے عراق میں امریکا کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر دیا ہے۔

عراق میں امریکی کی اسی بیس پر حملہ کیا گیا ہے جہاں سے قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی پر میزائل داغے گئے تھے۔

اربل اور این السعد فوجی اڈاوں پر ایک درجن سے زائد میزائل مارے گئے ہیں۔

 

https://www.khabarwalay.com/2020/01/07/14341/
امریکی محکمہ پینٹاگون نے بھی حملے کی تصدیق کر دی ہے۔
حملہ عین اسی وقت کیا گیا جس وقت قاسم سلیمانی کو مارا گیا تھا۔
حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔
امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں.
ایران نے خطے کے دیگر ممالک کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے تہران پر حملے کے لیے اپنی سرزمین فراہم کی تھی ان پر بھی حملہ کیا جائے گا۔
یاد رہے مشرق وسطی میں‌ امریکا کے بہت مضبوط فوجی ٹھکانے ہیں۔
ایران نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ جواب ضرور دے گا۔
حملےکے فوری بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

https://www.khabarwalay.com/2020/01/06/14285/


شیئر کریں: