آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیت، 3 روزہ سوگ کا اعلان

شیئر کریں:

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نے اپنے قریبی ساتھی
سردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری
کیا ہے۔ اس بیان کے اہم نکات یہ ہیں۔

بسم الله الرحمن الرحیم
⁦اسلام کے عظیم اور پر افتخار سردار آسمان کی جانب چل
بسے۔ کل رات شہداء کی پاک ارواح نے قاسم سلیمانی کی
مطہر روح کو اپنی آغوش میں لے لیا۔

⁦اس عظیم شخص کی شہادت پر بقیہ اللہ اواحنا فداہ کی
خدمت میں ہدیہ تبریک اور ملت ایران کو تسلیت
پیش کرتا ہوں۔

⁦سخت رد عمل ان جنایت کاروں کا منتظر ہے۔
⁦کامیابی راہ مقاومت پر چلنے والوں کا مقدر ہے۔
⁦آپ سب جان لیں کہ مقاومت کی راہ پہلے سے زیادہ قوت
کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

⁦ملت ایران شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں
بالخصوص مجاہد اسلام ابو المہدی المہندس کی یاد
کو زندہ رکھے گی۔

⁦میں ایران میں 3 دن عمومی سوگ کا اعلان کرتا ہوں۔
⁦شہید کے گھر والوں کو تبریک و تسلیت پیش کرتا ہوں۔


شیئر کریں: