2020میں وزیراعظم تبدیل ہوگا

شیئر کریں:

پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما منظوروسان نے پھر پیشنگوئی کردی۔کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان بی حکومت کے لیے بڑا خطرناک ثابت ہوگا۔عمران خان کےناچاہتے ہوئے بھی میاں صاحب باہر جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں,منظور وسان کہتے ہیں کہ عمران خان کو ری پلیس کیا جائیگا اور ان کی جگہ کسی اور کو لایا جائےگا۔آج پھر کھ رہا ہوں کہ 2020 میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا۔موجودہ حکومت کے لیے آنے والا سال کڑوا ثابت ہوگا۔سیاستدانوں کو آگے چل کر لڑوایا بھی جائےگا اس وقت عقلمندی سے کام کریں, منظوروسان نے کہا کہ امپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ نہیں کرنے والا۔عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے,مولانا کا پلان بی بڑاخطرناک ہے۔


شیئر کریں: