طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی لڑائی

شیئر کریں:

افغانستان میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک آمنے سامنے آگئے ہیں۔ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود مارا گیا۔
زرائع کے مطابق خوست میں ملزمان نے فائرنگ کرکے قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا۔
ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی قتل کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں نے ایک روز قبل اسی علاقے میں ٹی ٹی پی کے دیگر 3 جنگجوؤں کو بھی قتل کیا تھا۔
قاری سیف اللہ محسود کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا اور وہ حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا۔ وہ پاکستان میں کئی خودکش حملوں میں ملوث تھا۔ اس نے حال ہی میں ایک آڈیو پیغام میں 2019 میں پاکستان میں 75 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
قاری سیف اللہ محسود کو 2016 میں افغانستان میں گرفتار کرکے 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


شیئر کریں: