فلمساز جامی سے حمید ہارون کی جنسی زیادتی

شیئر کریں:

(رپورٹ عامر حسینی)
فلمساز جمشید محمود رضا المعروف
جامی مور نے کہا ہے کہ اُن سے 13
سال قبل کراچی میں جنسی زیادتی
ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید
ہارون نے کی –

فلمساز جامی مور نے@AzadJami1
کے نام سے ٹوئٹ ہینڈل کے زریعے ٹوئٹ
کیا جس میں لکھا، ‘ ہاں مجھ سے ریپ
سی ای او ڈان میڈیا گروپ حمید ہارون
نے کیا’

اس کے ٹوئٹ کے چھے گھنٹے بعد جامی
مور نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انھوں
نے کہا کہ چھے گھنٹے گزرنے کے بعد بھی
کسی نے ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او کے
ھوالے سے میرے انکشاف کو شایع نہیں کیا

فلمساز جامی مور نے 29 دسمبر کو
رات بارہ بجے تک ٹویٹ کی ایک سیریز
جاری کی جس میں انھوں نے مین سٹریم
میڈیا کے ایک سیکشن خاص طور پر
جنگ-جیو میڈیا گروپ، ڈان میڈیا گروپ
کو باقاعدہ ٹیگ کرکے یہ کہا کہ ‘جن کو
اسٹبلشمنٹ چُپ نہ کراسکی وہ میرے بارے
میں چُپ کیوں ہیں؟’

اُن کا کہنا تھا کہ سچ بولنے کے دعوے
دار میرے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی
بارے خبر چھاپنے کی شرط یہ رکھتے تھے
کہ میں ریپ کرنے والے کا نام ظاہر کرون اور
اب جب نام دیا ہے تو کوئی بھی اس بارے
خبر نہ تو چھاپ رہا ہے اور نہ نشر کررہا ہے-

جامی مور نے تین ماہ پہلے اپنے جس
ٹوئٹ ہینڈل سے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے
اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کا
انکشاف کیا تھا وہ جامی مور کے بقول
ہیک ہوچُکا ہے جس کی وجہ سے انھیں
نیا ٹوئٹ ہینڈل بنانا پڑا-

اُس ٹوئٹ ہینڈل پر جامی مور نے اپنے
ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص
کا نام تو ظاہر نہیں کیا تھا لیکن انہوں
نے اشارے ضرور دئے تھے- اُس وقت بھی
سوشل میڈیا نے اپنا شبہ ڈان میڈیا گروپ
کے سی ای او حمید ہارون پر ظاہر کیا تھا-

سوشل میڈیا پر ڈان میڈیا گروپ کے
سی ای او پر شبہ اس وقت اور زیادہ
ہوا جب ڈان میڈیا گروپ کی آفیشل
ویب سائٹ سے اچانک جامی مور کے
ٹوئٹ کے حوالے سے نیوز لنک ہٹادیا گیا
اور کئی ایک میڈیا گروپوں کی آفیشل ویب
سایٹ پر یہ سنسر شپ دیکھی گئی-

ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید
ہارون پر جامی مور کے لگائے گئے
سنگین الزام کے بعد اُن پر استعفے
کا دباؤ ہے-

لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی
عباس زیدی کا کہنا ہے کہ ڈان میڈیا
گروپ نے ایک نامعلوم ای میل موصول
ہونے پر معروف کارٹونسٹ فیکا کے کارٹون
کی اشاعت ڈان میں ہونے سے روک دی
تھی تو اب جبکہ متاثرہ شخص جامی
مور نے تو سی ای او ڈان میڈیا گروپ
کا نام لے دیا ہے تو سی ای او کے عہدے
حمید ہارون اب تک برقرار کیوں ہے؟

جامی مور کے انکشاف نے سوشل
میڈیا پر خاصی سنسی پھیلا رکھی
ہے اور سوشل میڈیا پر خاصی بحث
ہورہی ہے


شیئر کریں: