فضائیہ ہاﺅسنگ اسکیم اسکینڈل گرفتاریاں

شیئر کریں:

قومی احتساب بیورو(نیب)کراچی نے
فضائیہ ہاﺅسنگ اسکیم کیس میں میکسم
مارکیٹنگ کمپنی کے دفترپرچھاپہ مار کر2
افراد کو گرفتار کرلیا اوراہم دستاویزات
قبضے میں لے لیں۔

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے معاملے پر
اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب نے میکسم
مارکیٹنگ کمپنی کے دفتر سے تنویراور
بلال کوگرفتار کرلیا۔

نیب نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کےخلاف
تحقیقات کا آغاز کررکھا ہے۔فضائیہ
پراجیکٹ متاثرین کی درخواست کے
بعد دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

نیب کراچی کاکہنا ہے کہ فضائیہ
ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد
6 ہزار سے زیادہ ہے، متاثرین کی
جانب سے اسکیم میں 13 ارب روپے
لگائے گئے تھے۔

چیئرمین نیب کی ہدایت پر دوبارہ
سے نئی انکوائری کی ہدایت کی
گئی ہے۔


شیئر کریں: