اقرا اور یاسر حسین کی شادی ہوگئی

شیئر کریں:

یاسر حسین اور اقرا عزیر رشتہ
ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
کراچی میں شادی کی تقریب سادگی
کے ساتھ انجام پائی۔ حق مہر چار تولہ
سونا رکھا گیا ہے۔ دوستی کے ساتھ
ہی یہ جوڑی مستقل تنقید کا شکار
رہی تھی۔

دونوں کے اکھٹے گھومنے پر لوگوں
نے ان کے افئیرز بنائے اور خوب
اچھالا۔ خیر دونوں ہی لوگوں کی
بے جا تنقید کو خاطر میں نہ لائے
اور ایک دوسرے کے ہو گئے۔

ایک ایوارڈ کی تقریب میں
یاسر حسین نے اقرا عزیز
کو پرپوز کیا اور سب کے سامنے
انگوٹھی پہنائی تو لوگوں نے ان پر
تنقید کی۔

اقرا عزیز ایک انتہائی اچھی
اداکارہ ہے ،ہٹ پر ہٹ ڈرامے
دے رہی ہے اور یاسر حسین
ایک اچھا پروڈیوسر ،ڈائریکٹر ،
رائٹر اور اداکار ہیان۔ اگر ان
کی دوستی تھی یا پبلک پلیس
پر پرپوز کیاتو اس میں ہرج کیا
تھا ۔

اس کے بعد ان کی باقاعدہ منگنی
ہوئی گھر پر سب دوستوں اور رشتہ
داروں کو بلا کر منگنی ہوئی ۔

دونوں کہیں گھومنے جاتے اور
تصویریں سوشل میڈیا پر لگاتے
تو لوگ کہتے کہ شادی نہیں
کریں گے

لیکن دونوں نے آج سب کے منہ
بند کر دیے ہیں۔ خبروالے کی دعا
ہے کہ دونوں کامیاب زندگی گزاریں۔


شیئر کریں: