پروفیسر انعام باری دنیا سے رخصت ہوگئے

شیئر کریں:

جامعہ کراچی کے سنیئر استاد پروفیسر انعام باری دنیا
فانی کے رخصت ہوگئے پروفیسر انعام باری جامعہ کراچی
میں شعبہ ابلاغ عامہ سے پچیس سال سے زائد عرصے سے
وابستہ رہے ان کی اعلی خدمات کے اعتراف میں حکومت
نے انعام باری کو چئیرمین پیمرا کمپلین اتھارٹی بھی تعینات
کیا تھا

پروفیسر انعام بار ریڈیوپاکستان میں ڈپٹی پرگرام مینجر کی
زمہ داریاں بھی سرانجام دیتے رہے جامعہ کراچی سے سبکدوش
ہونے کے بعدبھی جامعہ کراچی انتظامیہ نے ان کی خدمات
حاصل کی تھیں۔

پروفیسر انعام باری کو دو روز قبل خون کی خطرناک حد
تک کمی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، تاہم مسلسل
علالت کے بعد وہ شب انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ
بعد نماز ظہر جامع مسجد الفرقان میں ادا کی جائے گی

مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد الفرقان میں ادا کی جائے گی
پروفیسر انعام بازی کو دو روز قبل طبیعت میں خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔۔


شیئر کریں: