مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا

شیئر کریں:

سیشن عدالت میں گلوکارعلی ظفر کیخلاف میشاء شفیع کے ہتک عزت دعوی کے معاملے پر وکلاء ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت چوبیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی جانب سے میشا شفیع کے ہتک عزت دعوی کی سماعت کی گٗی،،، گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے اداکار علی ظفر پر دو ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیاگیا ہے،، گلوکارہ کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہےکہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے انکے مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں،، علی ظفر نے کہا ہے کہ میشاء نے کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا میڈیا پر خود کو شریف شہری ظاہر کیا اور مجھے جھوٹی خاتون قرار دیاہے،،،علی ظفر نے خود کو قانون اور عدالت کا احترام کرنے والا شہری ظاہر کیا اور مجھ پر عدالت کا احترام نہ کرنے کا الزام بھی لگایا ہے،،انہوں نے مجھ پر شہرت اور پیسے کے لالچ میں آکر جنسی ہراسگی کے الزامات لگانے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے علی ظفر کے اس اقدام سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے تاہم عدالت علی ظفر کیخلاف دو ارب روپے کی ڈگری جاری کرے،،،


شیئر کریں: