امریکا طالبان مزاکرات کا دسواں راونڈ شروع

شیئر کریں:

افغانستان میں قیام امن کیلئے دوحہ میں امریکااورطالبان کےمابین
امن مزاکرات کا دسواں راونڈ شروع ہوگیا ،مزاکرات کےدسویں
راونڈ میں افغان طالبان مزاکراتی ٹیم کی ملابرادراخندکررہے ہیں۔

افغان امن مزاکرات کیلئےامریکا کےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد
بھی اجلاس میں شریک ہے۔ مزاکراتی عمل تین ماہ کے تعطل کے
بعد گزشتہ روز سے شروع ہوگئے ہیں،

مزاکراتی عمل وہیں سے شروع ہوئے ہیں جہاں سےتعطل کاشکار
ہوئے تھے، زرائع کا کہنا ہے کہ مزاکرات کے دوران افغانستان میں
تشدد کو کم کرنےاورفائربندی کی کوشش آج کےاجلاس کا خصوصی
موضوع رہےگا،

اس سے قبل سیزفائرنہ ہونےکےباعث عین اس وقت افغانستان کے
دارالحکومت کابل میں نیٹواورامریکی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا
جب دس مہینوں سے جاری مزاکراتی عمل آخری مراحل میں داخل ہوئےتھے،


شیئر کریں: