آسٹریلیا نے پاکستان کی 6 ارب روپے کی امداد معطل کردی

شیئر کریں:

آسٹریلوی سرکاری دستاویز کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے پاکستان کے لیے ہر قسم کی مالی امداد معطل کردی ہے۔ معطل کی جانے والی امداد میں ترقیاتی پروگرام، غریب اور نادار خواتین اور بچیوں کے لیے امداد بھی شامل ہے،
صرف رواں مالی سال کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کے لیے 6 ارب روپے مختص کیے تھے ۔پاکستان کے لیے مختص امداد کو بحرالکاہل کے دیگر ممالک کو منتقل کردیا گیا ہے
دستاویزات کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے پاکستان کی امداد معطل کرنے کی ایک وجہ پاکستان میں صنفی امتیاز ہے، صنفی تشدد میں پاکستان کے اعشاریوں میں بہتری نہیں ہوئی ۔ آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ امداد معطلی کا اثر پاکستانی طلبا پر نہیں پڑے گا ۔ کیوں کہ پاکستانی طلبا کے لیے تعلیم کے شعبے میں اسکالر شپ جاری رہیں گے


شیئر کریں: