لندن برج پر حملہ آور عثمان خان نکلا

شیئر کریں:

(لندن سے عبداللہ چیمہ)
برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے برج پر چاقو سے 2 لوگوں کو قتل کرنے والے حملہ آور کو شناخت کرلیا گیاہے۔
گزشتہ روز لندن برج کے قریب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک چاقو بردار شخص نے خاتون سمیت 2 افراد کو وار کرکے ہلاک اور تین کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے نام سے کر لی گئی ہے جو اسٹیفرڈشائر کا رہائشی تھا۔
برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ عثمان خان کے اسٹریفرڈشائرمیں واقع گھرپررات گئےچھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق عثمان خان ان 9 مجرموں میں سے تھا جنہیں 2010 میں لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا۔ اس ساز ش کوالقاعدہ سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا منصوبہ قرار دیاگیا تھا۔ اس کے علاوہ عثمان خان پر آزاد کشمیر میں اپنےخاندان کی زمین پر دہشتگردکیمپ بنانےکی کوشش کا الزام بھی تھا۔
عثمان دہشتگردی کےجرم میں 2012میں جیل گیا تھا جو دسمبر2018 میں رہا ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگردعثمان خان نے لندن کےفش مونگرزہال کی تقریب میں شرکت کی تھی اور اسے تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے میں ملوث مزید کسی مشتبہ شخص کی تلاش نہیں کی جارہی۔


شیئر کریں: