November 17, 2019 at 9:49 pm

تحریر: ماریہ راجپوت

جو یہ سمجھ رہے تھے کہ اب سرفراز احمد ٹیم میں کبھی جگہ نہیں بنا سکیں گے انکو اب یو ٹرن لینا پڑے گا۔۔۔کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے اشارہ دے دیا ہے کہ سرفراز اچھا کھلاڑی ہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس بہتر کر کے،اپنی فارم بحال کر کے قومی ٹیم میں واپس آسکتا ہے۔۔قریبی دوستوں سے ملاقات کے دوران کرکٹ کے حوالے سے وزیراعظم نے کھل کر بات کی۔۔وزیراعظم نے مصباح الحق کے تعیناتی کو مثبت قرار دیا۔۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نیک اور ایماندار شخص ہے ۔۔وہ پاکستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔۔وزیر اعظم نے کہا کہ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے ۔۔اور کھلاڑیوں کی پرفامنس کا اندازہ ٹی ٹونٹی سے نہیں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے ہوتا ہے۔۔اور مصباح الحق میں یہ ٹیلنٹ ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ کپتان نے مصباح الحق اور سرفراز دونوں کے لیے مثبت اشارہ دیا ہے ۔۔ دیکھنا یہ ہے کہ مصباح الحق کپتان کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں یا فیل ہوتے ہیں ۔۔ سرفراز احمد کا مستقبل کیا ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن کپتان نے سرفراز کے حق میں بیان دے کر سرفراز کے چاہنے والوں کو خوش کردیا ہے

Facebook Comments