نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

شیئر کریں:

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی، لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو سابق وزیراعظم کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، سابق وزیراعظم کو 4ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، شہباز شریف اور نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے، لاہور ہائیکورٹ کی سرپرستی میں بیان حلفی کا ڈرافٹ تیار کیا گیا،، شہباز شریف کہتے ہیں، اللہ نے ہماری دعاؤں کو قبول فرمایا، نواز شریف کی صحت بہتر نہ ہونے پر توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔
اس سے قبل شہباز شریف اور وفاقی حکومت کی جانب سے بیان حلفی کے ڈرافٹ جمع کرائے گئے، شہباز شریف کی ڈرافٹ میں نواز شریف کے صحت یاب ہوتے ہی وطن واپس لانے کی یقین دہانی، وفاقی حکومت نے شہبازشریف کے بیان حلفی کا ڈرافٹ مسترد کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا، شہباز شریف بیان حلفی دیں کہ نواز شریف واپس نہیں آتے تو جرمانے کی رقم ادا کریں گے، شہباز شریف خود بھی مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، شہبازشریف کسی قسم کی ضمانت نہیں دے سکتے، عدالت نے ریمارکس میں کہا، نواز شریف کا بیان حلفی مناسب لگ رہا ہے مگر شہباز شریف کے سہولت کاری کے لفظ کو یقین میں تبدیل کریں


شیئر کریں: