ٹماٹر کی حکمرانی ختم،ایران سے بھاری کھیپ پہنچ گئی

شیئر کریں:

سبزیوں میں ٹماٹر کی حکمرانی ختم ہونے جارہی ہے۔پاکستان میں ٹماٹر کے بحران کے پیش نظر ایران سے ٹماٹروں کی درآمد شروع ہوگئی ہے۔ایران سے ٹماٹروں کی بھاری کھیپ لے کر4ٹریلر کوئٹہ اور 9 ٹریلر پاک ایران سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے جب کہ تفتان پہنچنے والے9ٹریلر بھی ایک دو روز میں کوئٹہ پہنچ جائیں گے ۔کسٹم حکام کے مطابق ایران سے آنے والے ٹریلروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 500 میٹرک ٹن ٹماٹر لدا ہواہے، ایرانی ٹماٹر کوئٹہ سےتعلق رکھنے والی7نجی کاروباری کمپنیوں نے درآمد کیے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ایران سے درآمد کیے گئے ٹماٹر کراچی اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے بھیجے جائیں گے ۔
واضح رہےکہ ملک میں ٹماٹر کے بحران کے باعث اس کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ٹماٹر درآمد کرنے سے پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت میں خاطرخواہ کمی اور استحکام آنے کا قوی امکان ہے۔


شیئر کریں: