November 16, 2019 at 12:27 am

تحریر عمید اظہر

پاکستانی اداکار اور اینکر حمزہ علی عباسی نے ویڈیو پیغام میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پیغام میں کہا کہ شویز چھوڑتا ان کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ حمزہ علی عباسی نے یو ٹیوب پر 23 منٹ طویل ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ شوبز چھوڑ رہے ہیں اور اپنی زندگی دین کا ادنی طالب علم بن کر گزاریں۔
حمزہ علی عباسی آخری فلم دا لیجینڈ آف مولا جٹ میں نظر آئیں گے۔ فلم کو ہدایت کار بلال لاشاری نے بنایا ہے اور کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان اور خمائمہ شامل ہیں۔
حمزہ علی عباسی کی طرف سے شوبز چھوڑنے کا اعلان ان کے چاہنے والوں کے لیے حیران کن رہا۔ شوشل میڈیا پر بھی حمزہ علی عباسی ٹاپ ٹرینڈ رہے۔
مذہب کے نام پر شوبز کو چھوڑنا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے پہلے گئی اداکار اور گلوکار اسلام کے نام پر شوبز سے کنارہ کشی کر چکے ہیں۔
رابی پیرزادہ
پاکستان کی معروف گلوکارہ اور فنکارہ رابی پیرزادہ بھی شوبز چھوڑ کر اسلام سے رجوع کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔ رابی پیرزادہ اپنی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر لیک ہونے کے بعد تنقید کی زد میں رہیں۔ ویڈیوز لیک ہونے کے چند دن بعد گلوکارہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چاہنے والوں سے معافی اور مانگی اور بعد میں ویڈیو پیغام کے ذریعے اسلام سے رجوع کرنے اور شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔
جنید جمشید
طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی گلوکار جنید جمشید بھی گلو کاری سے کنارہ کشی اختیار کرکے تبلیغی جماعت کا حصہ بن گئے تھے۔ جنید جمشید نے گلوکاری کو اس وقت خیر آباد کہا جب وہ اپنے کیرئیر کی بلندیوں کی چھو رہے تھے ۔ جنید جمشید نے دل دل پاکستان کے نغمے سے شہرت پائی لیکن بعد میں انہوں نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔ گلوکاری چھوڑنے کے بعد جنید جمشید تبلیغی جماعت سے وابستہ ہوگئے، وہ عملی طور پر تبلیغ کرتے رہے اور انہوں نے گئی نعتیں بھی بڑھیں
علی حیدر
’پرانی جینز اور گٹار‘ سے مقبولیت پانے والے نوے کی دہائی کے مشہور پاپ گلوکار علی حیدر نے ایک طویل عرصے تک لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے دلوں پر راج کیا۔ بیٹے کی شدید بیماری کے دوران انہوں نے مذہب کی راہ اپنائی لیکن پھر دس سال بعد انہوں نے صوفی گائیکی کے ذریعے دوبارہ شوبز سے اپنا ناطہ جوڑ لیا۔
نجم شیراز
پاکستانی میوزک انڈسٹری پر حکمرانی کرنے والے گلوکار نجم شیراز نے متعدد ہٹ گانے گائے ۔ انہوں نے’نہ تیرا خدا کوئی اور ہے‘ پڑھی تو اس کے بعد ان کی زندگی ہی بدل گئی۔ وہ منظر سے غائب ہوگئے ۔نجم شیراز بھی اب دینی پروگراموں میں ہی نظر آتے ہیں۔
وینا ملک

اداکارہ وینا ملک نے ناصرف فلموں میں کمال اداکاری کی بلکہ انہوں نے مختلف پروگراموں میں بطور میزبان بھی خود کو منوایا۔ وینا ملک نے 2010 میں انڈیا کے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی شرکت کی جہاں ان کے بھارتی اداکارایشمت پٹیل کے ساتھ ان کی دوستی کے کافی چرچے رہے۔
وینا ملک نے کاروباری شخصیت اسد بشیر خٹک سے شادی کی شادی کے بعد وینا ملک کی زندگی یکسر تبدیل ہوگئی اور وہ مذہب کی طرف راغب ہوگئیں۔
وینا ملک آج کل ایک چینل پر گیم شو کی میزبانی کررہی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔

نرگس
پاکستان کی ڈانسنگ کوئین نرگس نے شوبز انڈسٹری کو اپنی زندگی کے بیس سال دینے کے بعد فیصلہ شوبز کو خیر بادہ کہہ دیا ۔ اداکارہ نے شوبز چھوڑ کر مذہب کی راہ اختیار کرلی۔ نرگس کچھ سال قبل ایک بار پھر سٹیج پر جلوہ گر ہوئی لیکن اب شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں اور لاہور میں اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

سارہ چودھری
ڈرامہ ’تیرے پہلو میں ‘ میں سمیع خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا۔ دونوں اداکاروں کی منگنی کی خبریں بھی گردش کرتی رہی لیکن تعلق قائم نہ ہو سکا۔ 2001 میں اپنا شوبز کریئر شروع کرنے والی سارہ نےایک ایسے وقت میں جب وہ مختلف مشہور ڈیزائنر برینڈز کی ضرورت بن چکی تھیں۔ 2012 میں وہ ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں جس میں وہ باحجاب تھیں اور انہوں نے بتایا کہ ’قرآن اور حدیث کو سمجھ کر پڑھنے کے بعد میرے اور خدا کے درمیان جو دوری تھی وہ ختم ہوگئی اور میں اسلام کی اصل روح سے واقف ہوگئی ہوں۔
اداکاروں کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ جب چاہے اللہ تعالی انسان کو ہدایت دے دے۔ کھلاڑیوں کی طرح اداکاروں میں سے زیادہ تر تبلیغی جماعت ہی کو جوائن کرتے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے بارے میں بھی یہی کہا جارہا کہ وہ بھی تبلیغی جماعت کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔

Facebook Comments