November 15, 2019 at 12:05 pm

(تھرپاکر سے مریم صدیقہ)
تھرپارکر میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی۔ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے اور 20زخمی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ شدید بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات میں 200 کے قریب زائد جانور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بارشوں اور آسمانی بجلی کی وجہ تھرپارکر میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ مسلسل آسمانی بجلی چمکنے کی وجہ سے لوگ میتوں کو گھر میں رکھنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں

بادلوں میں بجلی کیسے بنتی ہے؟


شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات سے فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

Facebook Comments