حمزہ علی عباسی نے شوبزانڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی

شیئر کریں:

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہے ہیں،، بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا۔پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ وہ دس سال سے اسلام کے موضوعات پر تحقیق کر رہے تھے۔ تحقیق کے دوران جو باتیں سامنے آئیں وہ مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ حمزہ علی عباسی نے نے یہ بھی بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہے کہ اداکاری حرام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہے ہیں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے۔ حمزہ علی عباسی نے وضاحت کی کہ کنارہ کشی کی ایک وجہ غیرمعیاری کام بھی ہے۔ انکے مداح مستقبل میں انکی خود کی بنائی ہوئی فلمیں اور ڈرامے دیکھیں گے۔


شیئر کریں: