November 10, 2019 at 11:07 pm

(پیرس سے اشفاق علی) خوشبوں کے شہر پیرس میں بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلےمیں ریلیاں جلوس نکالے گئے۔ مساجد میں محفلیں بھی کی جارہی ہیں۔ حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے سلسلہ میں پیرس
کی تاریخ کے سب سے بڑے مرکزی جلوس عید میلادُالنبیؔﷺ نکالا گیا۔ پیرس کی فضائیں آمدِ مصطفیٰ ، مرحبا مرحبا ۔ سیدی مرشدی یا نبیؐ یانبیؐ اور تاجدارِ ختمِ نبوت ، زندہ باد زندہ باد کے سرمدی نعروں سے گونج اُٹھی۔ لوگ درود شریف اور نعتیں پڑھتے ہوئے نبی پاک ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے۔ جلوس شہر کی شاہراہوں سے ہوتا ہوا مسجد قباء میں اختتام پزیر ہوا۔

مرکز منہاج القران انٹرنیشنل فرانس اور فرانکویل کلچرل سنٹر میں بھی عظیم و شان محفل میلاد نبی صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ قاری صداقت علی تھےمیلاد رضا قادری اور حافظ ناصر خان صاحب نے اپنے خوبصورت انداز سے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیں
عالمی شہرت یافتہ قاری صداقت علی نے جشن عید میلاد النبی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کی ذات بنی نوع انسان اور پوری کائنات کیلئے مجمسم رحمت ہے۔ انھوں نے غریبی میں بھی شہنشاہی کر کے ایک ایسی مثال قائم کی کہ سوچ کر ذہن و دل میں روشنی سی جگمگانے لگتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم نے عرب کے جہالت زدہ ماحول کو اس قدر پاک وپاکیزہ بنایا کہ آج پوری دنیا سے امت مسلمہ روحانی پاکیزگی حاصل کرنے عرب کا رخ کرتے ہیں۔ اس محفل میں منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے تمام فورمز (MYL.MQI.MWF.MWL) نے بھرپور شرکت کی ۔ صدر منہاج القران انٹرنیشنل فرانس راجہ بابر حسین اور ان کی ٹیم کی جانب سے تمام مسلمانوں کو بہت بہت عید میلاد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبارک باد کا پیغام دیا اور شرکت کرنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments