November 10, 2019 at 7:36 pm

پاکستان میں کپاس کےفصل پرتیس سال بعدحملہ کرنےوالی ٹڈی دل نےاندرون سندھ کےبعدکراچی کارخ کرلیاہے۔۔۔جہاں مضافاتی علاقوں ملیر،گڈاپ اوربن قاسم میں کھڑی فصلوں کونقصان پہنچنےکاخدشہ ہے۔جولائی کےوسط میں خیرپورکےصحرائی علاقے نارامیں ٹڈی دل نےحملہ کیا۔۔وقت کےساتھ ساتھ یہ ٹڈیاں سکھرمیں صالح پٹ،سانگھڑ،عمرکوٹ،اورتھرکےصحرائی علاقوں تک پہنچیں۔۔۔محکمہ زراعت سےوابسطہ افرادکاکہناہےکہ یہ جہاں بیٹھتی ہیں وہاں کھاناشروع کردیتی ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق یہ ٹڈیاں ایتھوپیا، صومالیہ، یمن، سعودی عرب اور پھر عمان سے ہوتی ہوئی ایران میں داخل ہوئیں اور وہاں سے بلوچستان کے ضلع چاغی اور پھر صوبہ سندھ پہنچی ہیں۔

ابتداء میں اندرون سندھ کےبعداتوارکوٹڈی دل نے کراچی کا رخ کرلیا۔۔۔جہاں ملیر، گڈاپ ،بن قاسم میں کھڑی فصلوں پر حملہ کردیا۔ماہرین نباتات کاکہناہےکہ یہ ٹڈیاں ایک سیزن سےدوسرے سیزن میں داخل ہوئی ہیں۔۔۔جس طرح ٹھنڈے ملکوں کےآبی پرندے یہاں کارخ کرتےہیں۔۔۔فوڈ اینڈ ایگریکلچرکےماہرین کےمطابق دنیامیں تیس ممالک ٹڈیوں سے متاثرہیں اورانہیں تین خطوں میں تقسیم کیاگیاہے۔۔۔ ان میں ایک مغربی خطہ ہے جس میں افریقی ممالک آتے ہیں، دوسرا وسطی خطہ ہے اس میں مصر، یمن اور سعودی عرب وغیرہ شامل ہیں جبکہ تیسرا مشرقی خطہ ہے جس میں پاکستان، ایران، انڈیا اور افغانستان ہیں۔۔۔

Facebook Comments