November 10, 2019 at 7:04 pm

سکھر میں ماں نے قرضہ ادا کرنے کرنے لیے اپنے جگر کا ٹکرا 2 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔

نواحی علاقہ صالح پٹ میں 12 سالہ ضمیراں کی شادی 32 سالہ جبدار کلھوڑو سے شادی کی جارہی تھی۔

دولہا اور باراتی کمسن دلہن کے گھر پہنچے تو اطلاح ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے بتایا کہ بچی کا باپ شوکت علی ایک سال قبل انتقال کرگیا تھا۔ کمسن بچی کو ماں نے قرض کی ادائیگی کے لیے فروخت کیا تھا۔ پولیس نے ماں اور بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر ویمن سینٹر منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق کم عمری کی گاوں دیہاتوں میں عام ہیں۔ جب پکڑے جاتے ہیں تو قرضہ یا کسی مجبوری کو جواز بنا دیا جاتا ہے۔

Facebook Comments