November 10, 2019 at 3:36 pm

انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان ایک اورسپر اوورمقابلہ ہوا۔ اس بار بھی انگلینڈ نے میدان مارلیا۔ آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریزکا فیصلہ کن معرکہ برابر ہو گیا۔ انگلش ٹیم نے سپراوور میں فتح کے بعد سیریز بھی تین دو سے جیت لی۔آکلینڈ میں بارش کی وجہ سے متاثرہ آخری ٹی ٹوئنٹی گیارہ گیارہ اوورز فی اننگز محدود کیا گیا۔ کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔ پانچ وکٹوں پر 186 رنزداغ دیئے۔ تعاقب میں انگلش ٹیم نے کرارا جواب دیا۔ بات آخری اوور میں سولہ رنز تک آئی۔ کرس جارڈن نے چھکا اور پھر آخری گیند پر چوکا لگا اور یوں میچ ٹائی ہوا۔ میچ اورسیریز کا فیصلہ سپراوورپرہوا۔ انگلینڈ نے اٹھارہ رنز کاہدف دیا لیکن کیوی ٹیم صرف آٹھ رنز ہی بناسکی۔ اس طرح منزل کے قریب پہنچ کر بھی محرومی مقدر بنی۔

Facebook Comments