November 10, 2019 at 10:44 am

اسلام آباد قومی ایئرلائین کی پرواز میں دوران سفر عملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی کی پرواز پی کے 702 کے لینڈ ہوتے ہی مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مسافر نعمان واجد اکانومی کلاس سے فرسٹ کلاس میں جا بیٹھا۔فلائٹ سٹیورڈ نبیل عالم نے مسافر کو واپس اکانومی کلاس میں جانے کا کہا۔مسافر نے فلائٹ سٹیورڈ سے ہاتھا پائی شروع کی۔
پائلٹ نے اسلام آباد پہنچتے ہی اے ایس ایف کو طلب کرلیا۔مسافر کو تھانہ ایئرپورٹ چوکی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Facebook Comments