November 10, 2019 at 10:26 am

(تھرپارکر سے طارق علی)

یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کی آوازیں ہر سو بلند ہو رہی ہیں۔ کائنات کے رسول کا ذکر صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی بڑی عقیدت سے مناتے ہیں۔ کیونکہ پیغمبر اکرم کی تعلیمات کسی ایک قوم اور مذہب کے لیے نہیں بلکہ تمام انسانیت کے لیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر قوم اور مذہب کے پیرو کار اپنے اپنے حساب سے میلاد مصطفی صلی اللہ و علیہ والیہ وسلم مناتے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں ہر مذہب کے پیروکار آباد ہیں۔ یہاں مذہبی اونچ نیچ اور ہندو مسلم فرق کے بغیر لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تھرپارکر کا امن دیگر علاقوں میں ایک بہترین مثال قائم کرتا ہے۔ یہاں ہندو مسلمان اپنے اپنے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں کسی کو کسی سے شکایت نہیں۔ تمام تہوار خواہ وہ عید ہو یا شب برات، ہولی یا دیوالی سب ہی مل کر مناتے ہیں۔خوشی ہو یا غم سب ہی برابر کے شریک ہوتے ہیں۔
محفل میلاد اس کی بہترین ہے۔ تھر پارکر کے ھیڈکواٹر مٹھی کےٹائوں چیئرمیں ڈاکٹر منوج کمار ملانی عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کا جشن میلاد نہیں بھولتے۔ محفل میلاد کے لیے کراچی سے نعت خوان بلوائے گئے۔ میلاد میں سبھی شریک ہوئے۔
تھرپارکر میں مذہبی ہم آھنگی کچھ اس طرح کی ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ یہاں تمام مذہب کے افراد کو آزادی ہے کوئی کسی کو پریشان نہین کرتا بلکہ ایک دوسرے مذہبی تہواروں میں سبھی عقیدت اور احترام سے شرکت کرتے ہیں۔ یہی ہے درس عالمین کے پیغمبر کا۔ انسانیت سب پر مقدم ہے۔

Facebook Comments