November 9, 2019 at 7:58 pm

خیبرپختونخوامیں طلبہ کو بھاری بھرکم بستوں سے نجات دینے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ”خیبرپختونخوا سکول بیگز ایکٹ 2019“ تیار کردیا۔مشیر تعلیم کے پی ضیااللہ بنگش کا کہنا ہے کہ بل کے مطابق بستے کا وزن بچے کے جسمانی وزن کے 15 فیصد سے زائد نہیں ہوگا۔بل جلد صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اسکول بیگز کا ذیادہ وزن بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔اقدام والدین کی شکایات پر اٹھایا گیا۔ایکٹ تمام سرکاری، نجی سکولز اور مدارس پر لاگو ہو گا۔ایکٹ کے تحت پلے گروپ سے بارہویں کلاس تک طلباء کے سکول بیگز کا وزن کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائنگے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم یو اور ڈائریکٹریٹ آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرکاری اور پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نجی اسکولوں میں اس ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔خلاف ورزی کرنے والے سکول کے پرنسپل پر دو لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔اسکول طلباء کی کتابوں کاپیوں کے لیے لاکرز یا الماری کی سہولت بھی فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔

Facebook Comments