November 9, 2019 at 7:29 pm

لاہور میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں گولیاں چل گئیں،، فائرنگ کی زد میں آکر پانچ افراد جاں بحق،، چار زخمی ہو گئے،،آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا تو، ،،، پولیس نے دو مرکزی ملزم گرفتار کر لئے۔
تھانہ باٹا پور کی حدود میں آٹھ مرلے جگہ کا تنازع پانچ افراد کی جان لے گیا،، ڈیال گاوں میں رفاقت گروپ اور نذیر گروپ آمنے سامنے آگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں امجد، عمران، اعجاز اور ظفر موقع پر جاں بحق ہو گئے،، ایک راہگیر بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوا،، جو اسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گیا،، چار زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے بھی واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ جس کے بعد پولیس نے ایک مرکزی ملزم رفاقت کو میو اسپتال سے حراست میں لے لیا،، شفیع نامی ملزم باٹا پور سے پکڑا گیا ہے،، پولیس حکام کے مطابق دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
واقعے میں ملوث دونوں گروپ ایک دوسرے کے رشتہ دار اور ایک ہی گاوں میں رہائش پذیر ہیں۔

Facebook Comments